: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن،11مئی (ایجنسی) ئی ممالک میں ہلدی کا استعمال عام ہے اور اس میں موجود ایک مرکب 146سرکیومن145 نہ صرف بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اس کا استعمال گٹھیا کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی کمیت اور کثافت کو 7 فیصد تک بڑھاتا ہے۔
اس کے لیے ماہرین نے مریضوں کو چھ ماہ تک ہلدی کا سپلیمنٹ دیا جس سے ان کی ہڈیوں کے ٹھوس ہونے میں 7 فیصد اضافہ
ہوا جسے بون ڈینسیٹی یا استخوانی کثافت کہا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سرکیومن بہت مؤثر اندازمیں ہڈیوں کے ان خلیات کو متوازن کرتا ہے جو ہڈیوں کے پرانے حصوں کو ٹوڑ پھوڑ کر ختم کرتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمررسیدہ افراد کی ہڈیاں نرم اور بھربھری ہوجاتی ہے اور گٹھیا سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔ معمولی لغزش اور گرنے پر ہڈی کو نقصان ہوتا ہے اور وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس کیفیت میں ہلدی کا استعمال زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔